ابنا: ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں نئی دلی پولیس نے کرپشن کے خلاف مہم چلانے والے سماجی کارکن اناہزارے کو50ساتھیوں سمیت گرفتار ک لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دلی پولیس نے انا ہزارے کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے کارکنوں کےہمراہ گھر سے کرپشن کے خلاف مہم میں شرکت کیلئے راج گاٹ جارہے تھے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے اناہزارے کے 50 کارکنوں کو بھی حراست میں لیا ہے جبکہ اناہزارے کے گھر پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے ، پولیس نے مہم میں حصہ لینے والے سول سوسائٹی کے رکن کرن بیدی کو بھی ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔انا ہزارے نےہندوستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے خلاف آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
.............
/169
15 اگست 2011 - 19:30
News ID: 259947
ہندوستان میں نئی دلی پولیس نے کرپشن کے خلاف مہم چلانے والے سماجی کارکن اناہزارے کو50ساتھیوں سمیت گرفتار ک لیا گیا ہے۔